اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) تربیلا ڈیم سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کو پانی کی وافرسپلائی کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد شروع کیا جائے ، اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں تربیلا سے اسلام آباد اور راولپنڈی تک بلک واٹر سپلائی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اجلاس میں اڑھائی سال کا وقت دیا گیا تاکہ جڑواں شہروں کے پانی کے مسائل دور ہوسکیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے جڑواں شہروں کو پینے کے صاف پانی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے ۔