• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائی لاز کی خلاف ورزی، نان کنفرمنگ یوز پر 7ہوٹل اورریسٹورنٹ سربمہر

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اےانتظامیہ نے تجارتی مراکز میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور نان کنفرمنگ یوز کے خلاف کارروائی میں 7ہوٹل اورریسٹورنٹ سربمہر کردیئے۔ گزشتہ روز ایف سکس مرکز میں سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور این اوسی لئے بغیر کاروبار کرنےپر پلاٹ 16اے کی بیسمنٹ اور پہلی منزل،پلاٹ نمبر 11 میں قائم ریسٹورنٹ،پلاٹ نمبر 12 میں قائم ریسٹورنٹ،اسی پلاٹ کےٹاپ فلو، ایف سیون مرکز میں پلاٹ نمبر 18 میں قائم ایک ریسٹورانٹ، پلاٹ نمبر 12ڈی یونٹ نمبر 5اور6میں قائم ہوٹل ریسٹورنٹ،اور پلاٹ نمبر17 میں قائم ایک ریسٹورانٹ کوبھی سربمہر کردیا گیا ۔
تازہ ترین