• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 سماج دشمن گرفتار، دو گاڑیاں، دو موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)22 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دو موٹر سائیکل چور وں سمیت تین ملزمان گرفتار کر کے دو موٹر سائیکل،موبائل فون،نقدی برآمد کر لی ۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔ راولپنڈی کی بنی پولیس نےڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ظفرا گینگ کے چار ملزموں کوگرفتار کر کےمسروقہ زیورات مالیتی 28لاکھ روپے ، نقدی ایک لاکھ20ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔مری پولیس نے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے 10 روز قبل چوری ہونے والی دو گاڑیاں برآمد کر لیں۔ سٹی پولیس نے موبائل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔کہوٹہ پولیس نے 3شراب سپلائرز گرفتار کرکے 65بوتل شراب برآمد کر لی۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میںدس افراد گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔
تازہ ترین