• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز اور پرائیویٹ سکولز گرینڈالائنس کاتعلیم بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب اور ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز گرینڈالائنس نے تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف تعلیم بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں مشترکہ اجلاس فریدخان بنگش کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں کہاگیا کہ میٹرک اورانٹر میڈیٹ کے امتحانات سر پرہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں‘آخری وقت میں امتحانات کی تیاری عروج پرہوتی ہے مگر تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پرلگ گیا ہے۔ خصوصاًملتان سمیت 11اضلاع میں تعلیمی ادارے بند ہیں مگر دیگراضلاع میں کھلے ہیں جس کے باعث ملتان سمیت ان 11اضلاع کے طلباوطالبات دیگر اضلاع کے بچوں سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جائیں گے۔اجلا س میں ڈویژنل سطح پر احتجاجی کیمپ لگانے کافیصلہ کیا گیا اور ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو 10اپریل کو احتجاج کا شیڈول طے کرے گی۔اجلاس میں فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد محمود چوہدری‘ فیاض خان بلوچ‘بشیر احمد آزاد‘معاذ نورمیو‘ یونس جاوید انصاری‘طارق امیر عباسی‘قاری سجاد الٰہی اور حافظ محمد اقبال نے شرکت کی ۔
تازہ ترین