گالفر ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ شیرف ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیلی فورنیا میں حادثے کے وقت ٹائیگر ووڈز حد رفتار سے دگنی اسپیڈ پر گاڑی چلارہے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ اور انہوں نے بریک پر پیر رکھنے کے بجائے ایکسی لیٹر دبا دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گالفر ٹائیگر ووڈز حادثے میں زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ میں فریکچر آیا تھا تاہم آپریشن کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔