• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی


صدرِ مملکت عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دےدی۔

آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کر دی گئی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا۔

 آرڈیننس کے مطابق ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال، ارکان کی تعیناتی 4 سال کیلئے ہوگی۔


وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو26 مارچ کو مدتِ ملازمت ختم ہونے سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین