عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار صدرِ مملکت عارف علوی کی نئی تصویر سامنے آئی ہے۔
عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے والد کی ٹریک سُوٹ پہنے چہرے پر ماسک لگائے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’صدرِ مملکت عارف علوی تیزی سے رو بہ صحت ہورہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے کھلی فضا میں چہل قدمی کی کیونکہ تازہ ہوا انتہائی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ 29مارچ کو صدرِ مملکت کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ وہ کورونا کی پہلی ویکسین لے چکے ہیں، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگنے کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔ جو انہیں ایک ہفتے میں لگنی تھی۔