بالی ووڈ کی اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی شادی سے قبل 2014 میں کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ انکے ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات لوگوں کے لیے انٹرٹینمنٹ کا موضوع بن جائے۔
یاد رہے کہ انوشکا نے یہ بات اوور اے کپ آف کافی پر مبنی ایک انٹرویو کے دوران کہی تھی۔
واضح رہے کہ 2017 میں ویرات اور انوشکا کی شادی ہوئی اور حال ہی میں اس شہرت یافتہ جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے اور ان دونوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے وہ ان کی بیٹی ومیکا کو میڈیا میں کور نہ کریں۔
لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ 6، 7 برس قبل انوشکا نے کچھ اسی طرح کی بات ویرات کوہلی سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی کہی تھی۔
انھوں نے اس وقت کہا تھا کہ بطور پبلک شخصیت آپکے تعلقات لوگوں کے تفریح و طبع کا موضوع بن جاتے ہیں، لیکن میرے لیے یہ بہت ذاتی قسم کا معاملہ ہے اور میں نہیں چاہتی کہ ایک کپ کافی پر اسے ڈسکس کیا جائے اس سے مجھے بہت کوفت ہوگی۔