• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

اکثر و بیشتر فلم کے سین میں د کھائی دیتا ہے کہ ہیرو ہیروئن کو با آسانی بانہوں میں اٹھا لیتا ہے اور یہ ایک عام سی بات ہے کہ خواتین کا وزن مردوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اس روایت کے خلاف جاتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی مضبوط اور فٹ ہیں۔

انوشکا شرما کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر وایرات کوہلی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں کسی سیٹ پر ایک ساتھ شوٹنگ کے لیے موجود ہیں، ویرات کوہلی باتوں میں مصروف ہیں جبکہ انوشکا شرما نے انہیں کمر سے پکڑ رکھاہے۔


انوشکا شرما اچانک ویرات کوہلی کو پورا کا پورا اوپر اٹھا لیتی ہیں جس پر وہ دونوں ہی کافی حیران بھی نظر آ رہے ہیں۔

انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ کوہلی کو دو بار اٹھاتی ہیں اور ویڈیو کے آخرمیں خود ہی کو مضبوط ہونے پر داد بھی دیتی ہیں۔

انوشکا شرما کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ کیا میں نے ہی یہ کیاہے‘،جبکہ انوشکا کی اس پوسٹ پر ویرات کی جانب سے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ہنسنے اور دل کے ایموجی بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں رواں سال 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

تازہ ترین