• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کا طیارہ کابل میں لینڈ کیوں نہیں ہوا؟ ایئرپورٹ کمانڈر کا بیان آگیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے دورہ کابل ملتوی ہونے پر حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کمانڈر کا بیان سامنے آگیا۔ 

ایئرپورٹ کمانڈر کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب عمارت میں دھماکا خیزمواد کی اطلاعات تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی خدشات پر طیارے کی لینڈنگ کو روکا گیا تھا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا طیارہ جب کابل پہنچا تو کنٹرول ٹاور نے ایئرپورٹ بند ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ 

اس کے بعد پاکستانی پارلیمانی وفد کا طیارہ واپس پاکستان لوٹ آیا۔ 

اس حوالے سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے بتایا کہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین