• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل باڈی بلڈر چیمپئن شہزاد خان کا انتقال، موت کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

نیشنل باڈی بلڈر چیمپئن شہزاد خان آفریدی بدھ کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، اُن کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق پرویز کے مطابق شہزاد خان آفریدی نے نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنا وزن کم کیا تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس امکان پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ آیا شہزاد خان نے وزن کم کرنے کے لیے قوت بخش ادویہ کا استعمال تو نہیں کیا۔

طارق پرویز کے مطابق اُن کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو دو دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ شہزاد خان نے 4 دن قبل کراچی میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ کے 75 کے جی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

طارق پرویز کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی ڈپارٹمنٹ کے کوچ اور منیجر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ شہزاد خان آفریدی نے 2011 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین