کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سست روی کے باعث جونیئر ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا کیمپ تاخیر کا شکار ہوگیا، پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا مگر کورونا کی وجہ سے حکومتی پابندی سے استثنٰی کے لئے سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا، تاخیر سے دی جانے والی درخواست پر امکان ہے کہ جمعے تک صورت حال واضح ہوگی۔