لاہور،جامکے چٹھہ(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے کزن ساجد حسین چٹھہ انتقال کرگئے، کورونا کے باعث وہ ایک ماہ سے لاہور میں زیر علاج تھے ، مرحوم سابق وزیر چودھری وجاہت حسین کے سمدھی بھی تھے، انکی نماز جنازہ آج اڑھائی بجے ان کے آبائی گھر احمد نگر چٹھہ، تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنےسوگوارخاندان سے تعزیت کااظہار کیا ۔