• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکپاس میں کسٹمز کوئٹہ کی کارروائی 3 کروڑ کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز کوئٹہ کی لکپاس کے مقام پر کارروائی تین کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمٰن کی ہدایت پر کسٹمز حکام نے لکپاس کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی دو ٹرکوں سے تین کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ، برآمد شدہ سامان میں ٹائرز ،آٹو پارٹس ، کپڑا اور دو گاڑیاں شامل ہیں کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔
تازہ ترین