• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ شاہین شاہ کی صورت میں ایک نیا گولف پارٹنر ملنے پر خوش ہیں۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کی گولف کھیلتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نئے گولف پارٹنر شاہین شاہ آفریدی کو گولف کی دنیا میں خوش آمدید۔

شاہین شاہ نے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی کے ساتھ گولف سیشن سے لطف اندوز ہوا۔

شاہین شاہ نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے گولف سے زیادہ محمد حفیظ کی کمنٹری کو انجوائے کیا۔

تازہ ترین