• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار پوَن کلیان کے پرستاروں کی سنیما ہال میں ہنگامہ آرائی

تامل اداکار پوَن کلیان کے فینز نے اس وقت تلنگانہ کے سینما ہال میں ہنگامہ کردیا جب تیکنیکی خرابی کے باعث ان کی فلم، ’وکیل صاحب‘ کی اسکریننگ رک گئی۔

صورتحال اس وقت زیادہ خراب ہوگئی جب غصے میں آپے سے باہر پون کلیان کے پرستاروں نے توڑ پھوڑ شروع کردیا اور تھیٹر کو بھی نقصان پہنچایا۔ 

ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے دروازوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے، یہ تمام افراد کورونا وائرس کی ایس او پیز پر بھی عمل پیرا نہ تھے اور جبکہ یہ سب بغیر ماسک پہنے موجود تھے۔


 یاد رہے کہ پون کلیان کی دو برس بعد فلموں میں واپسی ہوئی ہے، وکیل صاحب امیتابھ بچن کی ہندی فلم ’پنک‘ کا ری میک ہے، پنک میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسی قسم کا ایک ہنگامہ چند ہفتے قبل اس وقت ہوا تھا، جب بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور عمران ہاشمی کی فلم ممبئی ساگا تھیٹر پر ریلیز ہوئی تھی۔

تازہ ترین