• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں آج کورونا کے 81 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت

بلوچستان کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1035ٹیسٹ کیے گئے۔ 

ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.7 فیصد ہوگئی۔ 

کوئٹہ سے جاری اعلامیہ میں ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 ہزار 178 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے 27 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔


 صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 19ہزار 322 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 643 ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 213 ہے۔

قومی خبریں سے مزید