سکھر(بیور ورپورٹ)اوباڑو کی رہائشی خاتون رشیدہ نے شوہر کے ہمراہ بھائی کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مذکورہ خاتون نے بتایا کہ اس نے محمد انور مزاری کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد اس کا بھائی اس کی جان کا دشمن بن گیا ہے، خاتون نے الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد میرا بھائی مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتا ہے ،میری جان کو خطرہ ہے تحفظ کے لئے سکھر پریس کلب پہنچی ہوں ، حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔