• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کورونا کے سبب ملتوی

کراچی (نمائندہ جنگ) آئر لینڈ کر کٹ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان رواں سال جون میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کورونا اور میدان کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی ہے۔ اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ آئرش گرائونڈ جون تک بھی دستیاب نہیں اس پرآئرش کرکٹ حکام نے انگلینڈ بورڈ کو درخواست کی تھی کہ وہ انگلینڈ میں تین دن میں ان دو میچوں کی میزبانی کر لے۔ انگلینڈ نے اپنے شیڈول کے جائزے کے بعد حکام سے کہا ہے کہ ان کے پاس کورونا کی وجہ سے زیادہ گرائونڈز نہیں ہیں ۔ پی سی بی نے تاحال اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ہولڈزورتھ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جولائی میں جنوبی افریقا کے خلاف تین اور ‏اگست میں زمبابوے کے خلاف پانچ میچز ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان ٹیم کے دورہ کی تاریخ کو دوبارہ سے ترتیب ‏دیں۔

تازہ ترین