گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر کے مختلف تجارتی مراکز میں کاسمیکٹس کے جعلی سامان کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا سادہ لوح خواتین سستا سامان خریدنے کی غرض سے اپنی جلدیں خراب کر رہی ہیں شہری محمدریاض کھوکھر ، مجاہد گجر نے بتایا کہ جعلی کریمیں کاسمیکٹس کا سامان بازاروں میں سستا فروخت ہو رہا ہے جس وجہ سے خواتین اصل اور نقل کی پہچان بھول گئیں ہیں اور سستا سامان خرید کر اپنے چہروں کو برباد کر رہی ہیں ڈاکٹرز نے بھی جعلی کریموں کو استعمال کرنے سے سخت منع کر رکھا ہے مگر انتظامیہ جعلی کاسمیٹکس سامان کی فروخت پر فوری پابندی عائد کروائے۔