اسلام آباد ( کامرس رپورٹر،خصوصی رپورٹ ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا اور بزرگ شہریوں کو انسداد کور ونا ویکسین لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا ، انہوں نے شہریوں سے عملہ کے رویہ اور ویکسی نیشن کے بارے میں تاثرات لئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو بہترین معیار کی کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے ، عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے دی گئی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی باری پر ویکسی نیشن کرائیں۔ادھر ملک میں 65سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانے کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے، این سی او سی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔