• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! آج ہم آپ کی ملاقات حفی طحہ الحسن سے کراتے ہیں جو ابھی سات سال کا ہے لیکن کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے۔ طحہ ،گلشن اقبال کراچی میں ایک نجی اسکول میں کے جی ٹو کا طالب علم ہے۔ لیکن اللہ تعالی نے اسے حیرت انگیز صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اسکول میں بچوں کو کمپیوٹر سے روشناس ضرور کرایا گیا ہے لیکن اس نے گھر پر کھیل کود میں وقت صرف کرنے کی بجائے کمپیوٹر سیکھنے پر توجہ دی۔

اسے مائیکروسافٹ پر عبور حاصل ہوگیا ہے جب کہ کمپیوٹرکی مختلف خرابیوں کو درست کرنے کے لیے اپنے بھائی سے وہ ہارڈ ویئر کا کام بھی سیکھ رہا ہے۔ حفی طحہ سسٹمز اینالسٹس اور پروگرامر بننا چاہتا ہے۔ وہ اس میں اتنی مہارت حاصل کرچکا ہے کہ خاکے کی تفصیلات کے مطابق پروگرام تیار کرتا ہے۔ اس کی ذہانت اور کام سےلگن دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں وہ پروگرامر اور انالسٹ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔

تازہ ترین