سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ صبح صبح اٹھیں اور اپنا ووٹ ڈالیں، شام کو ہم آپ کو خوشخبری دیں گے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دس سال ہم نے اس مافیا کے خلاف جنگ لڑی، ہمارے پاس سنہری موقع ہے ہم اپنے شہر کو ضمنی الیکشن سے چمکا سکیں۔
علی اسجد ملہی نے کہا کہ ہم نے ٹراما سینٹر کی منظوری لی ہوئی ہے سیوریج اور گیس کے بڑے منصوبے ہیں، میری پارٹی نے مجھ سے زبان کی ہے میں آپ سے زبان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جیتنے کے بعد ایک سو کروڑ روپے کے منصوبے ڈسکہ میں لیکر آؤں گا۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کُل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔