• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کی سالگرہ پر آئی سی سی و پی سی بی کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخر زمان آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بے) نے مبارکباد دی ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کے ہیرو فخر زمان کو اپنے اپنے انداز سے سالگرہ کے پیغامات دے رہے ہیں۔

آئی سی سی نے فخر زمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ خوشیاں منائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی فخر زمان کی شاندار اننگز شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی نے ساتھی کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک فخرِ پاکستان۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز پاکستان کے نام کروانے میں فخر زمان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو پلئیر آف دی سیریز سے نوازا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید