• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلاٹی 20: پاکستان کی فائنل الیون سامنے آگئی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کی حتمی ٹیم کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شرجیل خان شامل نہیں ہیں۔

فائنل الیون میں بیٹسمین کے طور پر کپتان بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔


گرین شرٹس میں بطور آل راؤنڈر فہیم اشرف، حسن علی اور محمد نواز کو جگہ دی گئی ہے۔

پاکستانی بولنگ لائن مکمل طور پر حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر جیسے ریگولر گیند بازوں پر دار و مدار رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین