• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار ستیش کول کورونا کا شکار ہوکر چل بسے

بھارت کے معروف پنجابی اداکار ستیش کول کورونا وائرس کا شکار ہوکر 73 برس کی عمر میں چل بسے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی اداکار لدھیانہ میں مقیم تھے جبکہ ان کی مالی حالت بھی بہتر نہیں تھی۔ 

انھوں نے گزشتہ برس مالی امداد کی اپیل بھی کی تھی، اور کہا تھا کہ ان کے پاس گزارہ کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں۔ 

ستیش کول نے 300 سے زائد پنجابی اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

ان کی موت کی تصدیق اداکارہ و پروڈیوسر پریتی ساپرو نے کی اور بتایا کہ اداکار کو گزشتہ کئی روز سے بخار تھا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ستیش کی دیکھ بھال کرنے والی نرس نے ان کا  کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جس جو مثبت آیا تھا۔ 

تازہ ترین