• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 466 کیسز، 6 اموات

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 466 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 6 اموات ہوئی ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ 

بیان میں بتایا گیا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8685 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4529 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں آج مزید 57 مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 257650 ہوچکی ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں اب تک 33 لاکھ 87 ہزار 386 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 2 لاکھ 68 ہزار 749 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسی طرح اس وقت 6 ہزار 570 مریض زیر علاج ہیں جن میں 6 ہزار 222 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 336 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 269 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ صوبے کے 466 نئے کیسز میں سے 317 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 228، ضلع جنوبی سے 55، ضلع وسطی  سے 20، کورنگی سے 8، ملیر سے 4 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 54، جامشورو اور شکارپور 10۔10، دادو، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ 8۔8، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز 6۔6، خیرپور، میرپور خاص، سکھر اور مٹیاری 5۔5، جیکب آباد اور کشمور 4۔4، بدین اور ٹنڈوالہیار سے 1۔1 نیا کیس رپورٹ ہوا۔

تازہ ترین