• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے بیٹے کی فلم شوٹنگ کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان جو فلموں میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، اب ان کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کلے مطابق بابل خان نیٹ فلکس سیریز ’قلا‘ سے اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ 

اس فلم میں ان کے ساتھ ترپتی ڈمری اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، جبکہ سواستیکا مکھرجی بھی جلوہ گر ہوں گی۔ 

نیٹ فلکس اور چلیک سلیٹ فلمز کی جانب سے ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی گئی جو فلم سے متعلق اعلان تھا۔ 

اس پروموشنل ویڈیو کے زوم شاٹ میں عرفان خان کے بیٹے بابل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



تازہ ترین