• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں امیروں اور غریبوں کا فرق بڑھ رہا ہے، شازیہ مری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی پارلیمینٹرین شازیہ عطا مری نےکہا ہےکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے پاکستان میں مہنگائی کی شرح جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں امیروں اور غریبوں کا فرق بڑھ رہا ہے، ہفتہ کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پی پی رہنما وقار مہدی، تیمورمہر ، شہریار بھگت و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس موجودہ نالائق حکومت کے ایسے کاموں کی ایک بڑی فہرست ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار بہت تشویشناک اور خطرناک ہیں شرح 18.7 فیصد تک جا پہنچی ہے جو کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے، انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے 10 اپریل تاریخی دن ہے ، آج ہی کے دن کو بینظیر بھٹو ایک طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں، آج کا دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آج ملک کو ایک جمہوری سوچ رکھنے والے ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتا ہو،انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے مہنگائی بڑھائی جارہی ہے لیکن پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں ایک ٹکے کا بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

تازہ ترین