ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب ملتان کے کارکنوں نے گزشتہ روز قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت شبیر احمد قائم خانی نے کی ۔شرکاء نے حکومت سے ایم کیو ایم کے قائد اور کارکنوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کر نے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پرشبیر قائم خانی نے کہا کہ الطاف حسین کی زبان بندی کا خاتمہ کیا جائےاورسندھ سمیت پاکستان میں بھر میں متحدہ کے کارکنوں کی پکڑ ڈھکڑ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائےگا ۔