سکھر (بیورورپورٹ ) سرکاری زمین خورد برد کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ سکھر نے تحریری فیصلہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر کو فوری ہٹانے حکم دے دیا گیا ،سرکاری زمین کی خورد برد کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل پردو رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی جس کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ سکھر نے سرکاری زمین کو غیر متعلقہ افراد کو دینے پر ڈپٹی کمشنر سکھر کے خلاف کارروائی کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا ہے، تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کو فوری طور پر ہٹایا جائےاور آئندہ کوئی بھی فیلڈ پوسٹ نہ دی جائے۔