ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی سینیئرقیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا اور پیر کو پارٹی رہنماں سے مشاورت کریں گے۔