• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت نے علی بابا پراربوں ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

بیجنگ(جنگ نیوز )چینی حکومت نے اینٹی مونو پولی( انسداداجارہ داری) قانون کے تحت دنیا کے سب سے بڑے آن لائن پورٹل علی بابا پراربوں ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چینی ریگرلیٹرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ جائنٹ ( علی بابا) گزشتہ کئی سالوں سے مارکیٹ میں اپنے تسلط کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔رواں سال فروری میں چینی حکومت نے انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے انسداد اجارہ داری ( اینٹی مونو پولی) قانون متعارف کروایا تھا، جس کے تحت انسداد مسابقت ( اینٹی کمپیٹیٹرز) طرز عمل کے خلاف کریک ڈائون کی کوششیں کی گئی۔ اس قانون سازی کا مقصد چین کے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز علی بابا اور جی ڈی ڈاٹ کام کو مارکیٹ میں ان کی غالب پوزیشن کے غلط استعمال سے روکنا تھا۔

تازہ ترین