• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کتا مار مہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ، تحقیقات شروع

کراچی (این این آئی)سندھ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ، محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں خصوصی مہم میں مارے گئے کتوں کی تعداد ار انکی نس بندی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں ،محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کریگی۔

26مارچ کوبنائی گئی کمیٹی کواب تک مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ بننے میں ابھی وقت لگے گا۔

سندھ کے بلدیاتی اداروں نے کتا مارمہم کے نام پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے ، سیکرٹری بلدیات نے ایک لاکھ97 ہزار799 کتے مارنے کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ 97لاکھ 96 ہزار روپے کے کیپسول، ٹیبلیٹ، بوتلیں خریدی گئیں، مہم میں کے دوران کراچی میں 11 ہزار 233 کتے مارنے کیلئے 47لاکھ48ہزارروپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مہم میں کے دوران حیدرآبادمیں67لاکھ روپے خرچ کرکے15ہزارکتے اور میرپورخاص میں 32لاکھ 84ہزارروپےخرچ کرکے 55ہزار 355کتے مارے گئے۔

تازہ ترین