• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی نہ ملنے پرمحکمہ مال کا نائب قاصد دلبردا شتہ ہوگیا،خودکشی کی مبینہ کوشش

لودھراں(نمائندہ جنگ) ترقی نہ ملنے پرمحکمہ مال کا نائب قاصد دلبردا شتہ ہوگیامبینہ خودکشی کی کوشش، ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سرکٹ ہاوس میں لودھراں سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی الوداعی تقریب تھی، نائب قاصد اسلم سعیدی نے سرکٹ ہاوس میں خود پر پٹرول چھڑک کر مبینہ خودکشی کی کوشش کی، تقریب میں موجود لوگوں نے اسے پکڑ کر خودکشی کرنے سے بچا لیا ہے، اسلم سعید کا کہنا تھا کہ وہ 1993 میں بھرتی ہوا تھااسے آج تک ترقی نہ دی گئی ہے اور ان کے 22سال بعد بھرتی ہونے والوں بھی ترقیاں پاچکے ہیں ۔
تازہ ترین