بلوچستان بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
مہم کے دوران 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث التوا کا شکار ہوگئی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب مسئلہ قبلۂ اول سے ایران تک پہنچ گیا، عرب ممالک سے کہتے ہیں یہ ایک ہونے کا وقت ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا، چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدر آصف زرداری نے شہدا کے اہل خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لگانے کے خلاف ہے، یہی ہمارا مؤقف بھی ہے۔
وزیراعظم نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری دیدی۔ یہ ٹاسک فورس ویسٹ ٹو انرجی کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لیکر نئی قومی پالیسی بنانے پر کام کرے گی۔
جنگ اور جیو کی وقفہ مہم کے حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیرِ اہتمام سیمینار منعقد ہوا، مقررین نے جنگ اور جیو کی کاوش کو خوب سراہا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
کھربوں ڈالر کی امریکی کمپنیوں ایپل، بوئنگ اور بلیک راک کے نمائندوں نے بھی چین میں سخت حفاظتی پروٹوکولز اپنالیے۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کیمبرج پیپر لیک کو چوری قرار دے دیا جبکہ ایک اور امتحانی پرچے کے لیک ہونے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مستعفی وزیر صحت ویسٹ اسٹریٹنگ کے نام خط تحریر کیا ہے۔
تحریک انصاف کے سامنے ابھی کوئی ڈرافٹ نہیں رکھا گیا، یہ اسمبلی 26ویں اور 27ویں ترمیم کے بعد 28ویں ترمیم کی متحمل نہیں ہوسکتی: چیئرمین پی ٹی آئی
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2024 سے متعلق ریکارڈ سیل کیا جائے، نتائج کے حوالے سے سنگین خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ان آوازوں پر بھارتی حکومت کے مثبت ردِعمل کے منتظر ہیں۔
پاکستان بنگلادیش سول اسٹیبلشمنٹ میں ادارہ جاتی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو گیا، پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کی بنیاد رکھ دی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شازیہ مری سے کہا، ’میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔‘
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اوپننگ بیٹرز شادمان اسلام اور محمود الحسن ان فٹ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی میرپور ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
پاکستان نے چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا۔