وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او نے ڈسکہ میں منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے نون لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو نون لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کر کے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔