پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار عُمر کراچی نے نکاح کرلیا۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 19 لاکھ فالوورز رکھنے والے عُمر کراچی نے اپنے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
ٹک ٹاک اسٹار عُمر نے اپنے نکاح کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ تعالیٰ کے کرم سے ہمارا نکاح ہوا۔‘
عُمر نے لکھا کہ ’میری زندگی میں جو سب سے بہتر تھا اللّہ تعالیٰ نے اُسے میرے حق میں کیا۔‘
اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جتنی حسین ہیں اُس سے کہیں زیادہ آپ کی سیرت خوبصورت ہے۔‘
ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے آپ کو میرا نصیب بنایا، اب دُعا ہے کہ آپ کو تمام خوشیاں دے سکوں۔‘
اس کے علاوہ عُمر نے اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عُمر کو اُن کی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ عُمر کراچی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 19 لاکھ فالوورز ہیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار خدیجہ خان نے نکاح کیا تھا جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔