مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے 2018 کے انتخابات سے 12 فیصد زیادہ ووٹ لیے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں دو امیدوار ہمارے خلاف تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ دونوں کے ووٹ ملائیں تو اس بار تحریک انصاف کو 20 فیصد ووٹ کم پڑے۔