• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض (جنگ نیوز )عرب عسکری اتحاد کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنا دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ جنوبی شہر خمیس مشیط پر کیا گیا تھا حوثی باغیوں کے ایک ترجمان کے مطابق دو ڈرون حملے کیے گئے تھے جن کا مقصد جذان ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کے فوجی ایئربیس کو نشانہ بنانا تھا۔ یمن میں عرب عسکری اتحاد اور حوثی باغیوں کے درمیان مارچ 2015سے لڑائی جاری ہے۔

تازہ ترین