• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،جامعہ حلیمیہ اکبر پورہ کے آٹھ طلبا نے حفظ کر لیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)جامعہ حلیمیہ اکبر پورہ میں مبلغ اسلام الحاج سید حسین شاہ اور حافظ سید مومن شاہ عزیزی حقانی کی سربراہی میں دو سو آٹھ طلبا اور دو سو تیس طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس سال چھ طلبا نے حفظ قرآن مکمل کر لیا۔ انیس طلبا نے تجوید مکمل کر لی۔ چالیس طلبا نے ناظرہ قرآن مکمل کر لیا۔ تیس طلبا اس سال وفاقی المدارس کا امتحان دیں گے پچیس طلبا ترجمہ قرآن و تفسیر سیکھ رہے ہیں۔ پچیس طالبات نے قرآن تفسیر ناظرہ مکمل کر لیا۔ بیس طالبات ترجمہ قرآن و تفسیر سیکھ رہی ہیں حفظ مکمل کرنے والوں میں حافظ نعمان بن قاری مشتاق، حافظ فرحان بن مشتاق، حافظ سید صفی اللہ شاہ بن سید حمید شاہ، حافظ عمر گل بن شریف گل،حافظ توصیف بن آصف اقبال اور حافظ ثاقب محمود بن فضل محمد شامل ہیں ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا عبدالقیوم حقانی صاحبزادہ پیر طریقت رہبر شریعت ابوبکر عزیز ہزاروں ممتاز عالم دین شیخ القرآن و الحدیث حضرت علامہ مولانا فدا حسین حافظ سید مومن شاہ عزیزی حقانی اور الحاج سید حسین شاہ نے جلسہ دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط مورچے ہیں جو اسلامی تعلیمات کی روشنی پھیلانے اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین