سماجی کارکن جبران ناصر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے پر شادی کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
منشا پاشا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے جبران ناصر نے سوشل میڈیا سائٹس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’الحمداللہ گزشتہ روز سادہ سی ایک تقریب میں گھر والوں کی موجودگی میں ہم نے نکاح کرلیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے خاتمے پر دوست احباب اور رشتہ داروں کیلئے بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
جبران ناصر نے اپنے پیغام میں جاوید احمد غامدی کا نکاح پڑھانے کا شکریہ ادا کیا۔
جبران ناصر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں اور مبارکباد کے پیغامات دینے والوں کے بھی شکرگزار دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں ساتھ ہی وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی حصہ لے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ منشا پاشا اگست 2013 میں اسد فاروقی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر دونوں رشتہ برقرار نہ رکھ سکے۔
منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔