• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں آج کورونا کے 1928 کیسز رپورٹ، 2 اموات ہوئیں، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 93 ہزار 896 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران 1ہزار 928 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ 

اماراتی وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 675  ہوگئی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ امارات میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 533 ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 719 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 175 ہوگئی ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 479 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ امارات میں اب تک 90 لاکھ 37 ہزار 923 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین