• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

74ویں بافٹا ایوارڈز، فلم نومین لینڈ نے چار ایوارڈز حاصل کرکے میدان مار لیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )گولڈن گلوب اور پروڈیوسرز گِلڈ آف امریکاکے بعد ڈرامہ فلم’’ ʼنومیڈ لینڈ‘‘ نے’’ ʼبافٹا ایوارڈز‘‘ میں بھی بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز حاصل کر کے میدان مار لیا۔74ویں ʼبافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ ورچوئل یعنی آن لائن تقریب لندن کے ʼرائل البرٹ ہال میں ہوئی جہاں وبا کی وجہ سے صرف میزبان ہی موجود تھے جب کہ دیگر شخصیات نے آن لائن شرکت کی۔بافٹا ایوارڈز برطانیہ کی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس کی جانب سے دیا جاتا ہے۔50 لاکھ ڈالرز کے بجٹ میں تیار ہونے والی ڈرامہ فلم ʼنومیڈ لینڈ بافٹا ایوارڈز میں بہترین فلم، بہترین ہدایت اور بہترین سنیماٹوگرافی سمیت چار ایوارڈز حاصل کر کے نمایاں رہی۔فلم ʼنومیڈ لینڈکی ڈائریکٹر کلووی ژاؤ وہ دوسری خاتون ہدایت کارہ ہیں جنہوں نے بافٹا ایوارڈز میں ʼبہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔دوسری جانب بافٹا ایوارڈز میں بہترین اداکار کے لیے رضوان احمد (رض احمد)، چیڈوِک بوس مین، آدرش گورو، طاہر رحیم، اینتھونی ہاپکنز اور میڈز میکلسن نامزد تھے جن میں سے بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈرامہ فلم ʼدی فادر پر اینتھونی ہاپکنز کو دیا گیا۔بہترین اداکارہ کے لیے بوکی بیکرے، فرانسس میک ڈورمینڈ، رادھا بلینک، وینیسا کربی، ونمی موساکو اور ایلفری ووڈرڈ نامزد تھیں جن میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میک ڈورمنڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ڈرامہ فلم ʼجوڈاس اینڈ دی بلیک مسیحاپر ڈینئل کلوئیا کو دیا گیا جب کہ یون یو جنگ کو امریکی کورین فیملی کے گرد گھومنے والی فلم ʼمناری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔غیر انگریزی زبان کی فلموں میں ڈرامہ کامیڈی فلم ʼاین ادر راؤنڈ فاتح قرار پائی۔اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ کامیڈی تھرل فلم ʼپرومیسنگ ینگ وومن کے نام رہا۔ جب کہ ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ ڈرامہ فلم ʼدی فادر کو نوازا گیا۔ایمرجنگ ایکٹر کا ایوارڈ اداکارہ بوکی بیکرے کے نام رہا۔

تازہ ترین