کراچی میں آج کل موسم کی شدت ہر کسی کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ شہر قائد کے موسم کی وجہ سے پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنا پلان تبدیل کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نیا ہیئر کٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے بتایا کہ میں بال بڑھانا چاہتا تھا لیکن کراچی کی گرمی کی وجہ سے ساجد کو کہا کہ بال اتنے چھوٹے کاٹ دو جتنے تم کاٹ سکتے ہو۔
شہزاد رائے نے مداحوں کو بتایا کہ بال بالکل چھوٹے کٹوانے کے بعد لگتا ہے کہ اے سی لگوالیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہزاد رائے کے نئے ہیئر اسٹائل کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔