• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میٹرو اسٹیشن پر نصب ٹکٹ مشین خراب، کئی ماہ بعد بھی ٹھیک نہ ہوسکی

اسلام آباد ( عاطف شیرازی، نامہ نگار) اسلام آباد کے چمن میٹرو اسٹیشن پر 75 لاکھ روپے کی لاگت سے نصب کی گئی ٹکٹ مشین تنصیب کےتھوڑے ہی عرصہ  بعد ناکارہ ہوگئی اور کئی ماہ گزرنے کے با وجود ٹوکن وینڈنگ مشین ٹھیک  نہ ہو سکی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت  اور قطار کی زحمت سے بچنے کے لیے چمن اسٹیشن پر ٹکٹ مشین (جس کو ٹوکن وینڈنگ مشین بھی کہتے ہیں) تونصب کر دی گئی مگر   یہ خراب ہوگئی ،مگرحکام کی غفلت کے باعث مسافر کئی ماہ گذرنے کے باوجود اس سہولت سے محروم ہیں اور 75 لاکھ روپے  کی لاگت سے ترکی سے درآمد کی گئی مشین ناکارہ پڑی ہے ۔ اس حوالے سےچمن اسٹیشن پر موجود عملہ  کے مطابق بنیادی طور پر ٹی وی ایم وینڈر ان بوکس کمپنی  کے زیر آپریشن ہے اور مشین ٹھیک کرنا اس کمپنی کا کام ہے  ،جب اس معاملے پر کمپنی کے حکام  سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے معاملہ پنجاب میٹر و اتھارٹی کے ذمہ ڈالتے ہوے کہاکہ اصل مسئلہ مشین کہ نہیں بلکہ شٹر کا ہے شٹر پھنسا ہوا ہے کھل نہیں رہا  ۔ شٹر نہ کھلنے کی وجہ سے مشین بندپڑی ہے ۔
تازہ ترین