• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکاز نوٹس تضحیک، پیپلزپارٹی کیساتھ مزارعوں جیسا سلوک کیا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد ( نیوزایجنسیز ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے تھے بلاول نے انکی ہوا نکال دی، شوکاز نوٹس دینا بھی کسی کی تضحیک ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ مزارعوں جیسا سلوک کیا گیا ،ن لیگ نے جو بے عزتی کی اس پر معافی مانگنی چاہئے، بلکہ انھیں تو کان پکڑوانے چاہئیں،سورج مشرق سے مغرب میں نکل سکتا ہے مگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک نہیں ہوسکتے، پی ڈی ایم دم توڑ چکی،کام تمام ہو چکا ہے، اب یہ آپس میں پھٹیں گے ،انکے حالات اور برے ہونگے، اپوزیشن کو کچھ نہیں ملنا یہ صرف میڈیا میڈیا کھیلیں گے، اپوزیشن نے حکومت کو اب تک ایک دن بھی ٹف ٹائم نہیں دیا،حکومت کو ا ن سے کو ئی خطرہ نہیں، ( ن ) لیگ استعفے دینا چاہتی ہے تو دے، ہمیں اس سے کو ئی فرق نہیں پڑیگا،انہوں نےکہاکہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئے، ن لیگ نے ثابت کیا کہ ان میں اپوزیشن کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ، سیاسی طورپر بھائی بہن بنے ہوئے تھے میراخیال ہے اب ختم ہوگئی بات، ن لیگ میں اتناشعور ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتی۔ 

تازہ ترین