لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جاتی امرا اراضی کیس میں حفاظتی ضمانت کیس میں درخواست ضمانت نمٹا دی، عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور گرفتاری سے10 روز قبل مریم نواز کو آگاہ کیا جائے، تاکہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، مریم نواز عدالت پیش ہوئیں،عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر کے موقف اختیار کیا کہ 10اپریل کو جواب جمع کروادیا ہے، عدالت نے نیب سے استفسار کیا کیا وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے ہیں۔