• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین دے گا، شاہ محمود کا اظہار تشکر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں دینے اور جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے پر جرمنی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم تمام شعبہ جات میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے خطے کو خطرے سے دوچار کردیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برلن میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اعتراف کیاہے کہ افغانستان میں قیام امن اور مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ۔

تازہ ترین