• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، 4 گاڑیاں، 14 موٹرسائیکل بھی اڑالئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،ایک رکشے 9موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی ، 5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو تنویر حسن نے بتایا کہ کراکری مارکیٹ میں اپنی دکان بٹ سلور سٹور پر موجود تھا کہ 3نامعلوم ملزمان میری دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 16ہزارروپے جبکہ میرے ساتھ بیٹھے ہوئے مہمان رحمت بٹ سے 13ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکو عابد حسین نے بتایا کہ ہائی ایس گاڑی میں سوار ہوا،گاڑی جونہی بائی پاس سٹاپ کے قریب پہنچی تو میرے ساتھ بیٹھے کنڈیکٹر نے پسٹل نکال لیا اور مجھ پر تان کر60 ہزار500 روپے، موبائل، میرا قومی شناختی کارڈاور ڈرائیونگ لائسنس زبردستی چھین کر گاڑی سے نیچے دھکا دے دیا۔تھانہ سٹی کو خرم شہزاد نے بتایا کہ نماز مغرب پڑھ رہا تھا کہ اسی دوران میری جیب سے میرا موبائل کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ پیرودھائی کو ظفر اقبال نے بتایا کہ اعوان مارکیٹ کے قریب کا ل سن رہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو زریاب حیدر نے بتایاکہ شالیمار اڈہ کے سامنے کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عثمان شفاعت نے بتایا کہ سائل اور سائل کا روم میٹ عتیق کمرہ میں سورہے تھے کہ نامعلوم شخص داخل ہوا جو میرا پرس چوری کرکے لے گیا جس میں شناختی کارڈ ، 3ہزار ، 3 اے ٹی ایم کارڈ تھے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حمادعلی نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے گزر رہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو شیراز نے بتایا کہ فیض آباد میں میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کواظہر فاروق نے بتایا کہ کمرے میں سو رہا تھا کہ اسی دوران میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو یاسمین نے بتایا کہ شاپنگ کیلئے بنک روڈآئی جہاں کسی نا معلوم شخص نے میرے بیگ سے پرس نکال لیا جس میں میرے 20ہزار روپے آئی ڈی کارڈ آرمی میڈیکل کارڈ زتھے ۔تھانہ ویسٹریج کو دانش بشیر نے بتایا کہ چوہڑچوک میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمدحسن نے بتایاکہ دوران سفر کسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ نصیرآبادکو محبوب عالم نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر تالے توڑکر آئی پیڈ 6 کیمرے ڈبہ پیک ، 2 جوسر مشین ،چوپر مشین اوردیگرسامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو نائلہ خان نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر تالے توڑکر 4 تولہ وزنی طلائی زیور اور4لاکھ ساٹھ ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو لابن مسیح نے بتایا کہ نامعلوم چور میری دکان تالے توڑکر آئل اور بیٹریاں وغیرہ مالیتی چار لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو امیر مختارنے بتایاکہ میرا موبائل نامعلوم چور لے گیا۔تھانہ نصیرآبادکو محمدطالب نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے کمرے میں سے میرا موبائل اور 59ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو نذیر احمد نے بتایاکہ چور چھت کے ذریعہ ہمارے گھرمیں داخل ہو ئے اورموبائل فون اور12 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو عبدالقیوم نے بتایا کہ دوران خریداری کسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کو ابرار حسین نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو دانش انور خان نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھر کی گرل توڑکر ایک لاکھ30 ہزارروپے اورطلائی زیورات7تولہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو علی جاوید نے بتایاکہ گھرمیں کام کرنے والی خاتون ہمراہ ایک نوجوان لڑکی نے الماری میں سے76ہزار روپے،دو سونے کے کڑے مالیتی 4لاکھ 95ہزارروپے ایک ڈائمنڈکی لیڈیز رنگ چوری کرلی۔تھانہ صدربیرونی کوشیر افضل نے بتایا کہ کہ نامعلوم چوران کے ڈرائنگ روم کادروازہ توڑکرایک لیپ ٹاپ ، موبائل اور ایک لاکھ کے پرائز بانڈ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو توصیف نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھر کے تالے اور دروازے توڑکر لیپ ٹاپ ، 50ہزار روپے ، 3 انگوٹھیاں چوری کر کے لے گئے ۔ ،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے پی ٹی وی کالونی میں علی کے گھر سے زیورات ،لیپ ٹاپ، نقدی اور موبائل مالیت 14 لاکھ 12 ہزار روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ بنی گالہ کے علا قے ملوٹ میں ظہیر عباس کی پانی کی موٹر چوری کر لی گئی ،تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون فور میں مہر حسن کا موبائل فون مالیت 30 ہزار روپے چوری ہو گیا۔گولڑہ پولیس نے ظفر اقبال کی رپورٹ پر کامران خان کے خلاف 10 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین